|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا انتہائی غیر متوقع مطالبہ کردیا۔ 

اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب  کے دوران  ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لیے عام معافی کا انتہائی غیر متوقع مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔

یہ بات ٹرمپ نے اپنے تحریری خطاب سے ہٹ کر کہی۔

اسرائیلی کنیسٹ میں اپنی تقریر کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ انہوں نے امریکا کے کئی بہترین ہتھیار اسرائیل کو دیے اور اسرائیل نے ان ہتھیاروں کا اچھا استعمال کیا۔ 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہتھیار مانگنے کے لیے نیتن یاہو مجھے فون کرتے تھے، نیتن یاہو جو ہتھیار مانگتے تھے ان میں سے کچھ ہتھیاروں کے بارے میں تو پہلے کبھی سُنا بھی نہیں تھا۔