|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2025

چینی وزارت خارجہ نے پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور چین مشترکہ تحمل ، مکمل اور دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع کے دیرپا خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  یو این امدادی مشن برائے افغانستان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان شہریوں کے تحفظ کے لیے لڑائی ختم کریں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی 48 گھنٹوں کی جنگ بندی پر عمل جاری ہے اور  جنگ بندی کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں متعدد ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔