|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2016

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے بلوچ قوم پرست تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ذرائع کے مطابق لیاری میں آٹھ چوک کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کی جس کے دوران رہائشی ہوٹل میں چھاپے کے دوران خاتون اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا،تاہم خاتون کو بعد میں رہا کردیا گیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند بلوچ تنظیم سے ہے۔