|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2025

کوئٹہ: جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ حافظ محمد موسیٰ محمد نعیم حیدری خالد محمود محمد امین بھنگر زائد حسین قاری محمد عثمان مطیع اللہ فرہاد نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے طلباء کے بنیادی جمہوری و آئینی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے

جمعیت طلباء اسلام یہ سمجھتی ہے کہ طلباء تنظیمیں جامعات میں طلباء کی نمائندگی تربیت کردار سازی اور ان کے مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ان پر پابندی عائد کرنا دراصل تعلیمی اداروں سے جمہوری اقدار کے خاتمے کی کوشش ہے

انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پابندی لگانے کا فیصلہ افسوسناک غیرمنصفانہ اور طلباء کے آئینی حقوق کے منافی ہے جمعیت طلباء اسلام یہ مطالبہ کرتی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ فوری طور پر یہ پابندی ختم کرے اور طلباء کو منظم و پرامن طریقے سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے