کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے،
گزشتہ روزقاری اختر شاہ کھرل، حاجی محمد اسحاق لہڑی، حاجی ظفر صدیق پر مشتمل وفد نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی میر یونس عزیز زہری کو لکھا خط صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں میر یونس عزیز زہری کے پی ایس محمد عمر کے سپرد کیا
جبکہ جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے نام خط ان کی رہائش گاہ پر ان کے فرزند روح اللہ کاکڑ کے سپرد کیا گیا، دریں اثنا قاری اختر شاہ کھرل، حاجی میر محمد اسحاق لہڑی، حاجی رحیم ترین، حاجی وقار خلجی، غازی خان بنگلزئی، یاسین کھوسہ پر مشتمل وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے نام خط صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاس میں جماعت اسلامی کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ کے سپرد کیا۔