|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان نے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان اور کول مائنز اونرزایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میر بہروز ریکی کو مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے،

جمعرات کے روز سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو لکھا خط بذریعہ ڈاک گورنر ہائوس کوئٹہ ارسال کیا جبکہ قاری اختر شاہ کھرل، حاجی محمد اسحاق لہڑی، حاجی رحیم ترین پر مشتمل وفدنے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان کو لکھا خط این ڈی ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ جاکر ان کے سپرد کیا، اس موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز خان اچکزئی، صوبائی صدر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ وکیل خان عادل، اسدعلی کاکڑ اور فاروق سنزر بھی موجود تھے، جبکہ وفد نے کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میر بہروز ریکی کو لکھا خط کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید فتح شاہ کے سپرد کیا۔

واضح رہے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں۔