|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

کوئٹہ:  علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے متعدد اضلاع میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

پیشگوئی کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب، مستونگ اور قلات میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گرنے کا امکان ہے۔ یہ صورتحال آئندہ ہفتے کے دوران برقرار رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روز پشین، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڑوب اور قلات میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ رات اور صبح کے وقت سخت سردی محسوس کی جائے گی۔ صوبے کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز بھی پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ژوب اور قلات میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کہیں بھی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔