امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔
مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہونےکی امید ظاہر کردی۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔