|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2025

آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے آئندہ سال مارچ میں دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں، دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول  کرنے پربات چیت جاری ہے، تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق30جنوری سے شروع ہوگی۔