کوئٹہ+ جعفرآباد+ ہرنائی : کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی‘ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیر اسکول کے بلڈنگ کو ٹائم بم سے نشانہ بنایا گیا‘اسکول کے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا‘ہرنائی کے علاقہ اسپین تنگی میں پل کو اڑانے کی کوشش دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پل کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے زہری ٹاؤن میں 2 نامعلوم موٹر سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے جاوید اور اس کا کزن دل مراد شدید زخمی ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔ دریں اثنائبلوچستان کے ضلع ڈیرہ اللہ یار گوٹھ محمدحیات پرکانی میں زیرتعمیر سکول کے بلڈنگ کوٹائم بم سے نشانہ بنایاگیا سکول کے دیوار کوجزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار اورپیر کے درمیانی شب ڈیرہ اللہ کے علاقے گوٹھ محمدحیات پرکانی میں نامعلوم تخریب کاروں نے زیر تعمیر سکول کی دیوار کے قریب ٹائم بم نصب کیاتھا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیاجس سے سکول کے دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گئی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی۔دریں اثناۂرنائی کے علاقہ اسپین تنگی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے پل کو اڑانے کیلئے دھماکہ خیزمواد پل پر پھینک کرکے فرار ہوگئے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پل کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ ، اے سی بادل دشتی لیویز فورس اور دیگر سکورٹی فورسز اور احساس اداروں کے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد پیھنکے والے جگہ کا معائنہ کیا گیا تاہم پل کو معمولی نقصان پہنچا تھا سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا گیا تاہم آمد اطلاعات میں ابھی کوئی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے نہ پل پر دھماکہ خیز مواد پھینکے کی وجہ معلوم ہوسکا ۔