|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2025

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے پڑے، پاکستان مشکل حالات سے گزرا ہے۔ معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، نجی سیکٹر ملک کو آگے لے کر جارہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ کاروبار کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کی جائیں۔