|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

جعفرآباد : نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزرو بلوچ بزرگ شخصیت اور سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کو بڑی ہوا دی جارہی ہے لولی لنگڑی جمہوریت کو چلنے دیا جائے پانا ما لیکس کی رٹ لگانے والے غیر جمہوری قوتوں کو مضبوط کررہے ہیں کیا دوسرے جو آئین گے کیا وہ فرشتے ہیں پاناما لیکس کے لیئے کمیشن جوڑی جائے وہ اچھا عمل ہے میثاق جمہوریت کی آج ضرورت محسوس ہورہی ہے ملک کے تمام چھوٹی بڑی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ میثاق جمہوریت کا ساتھ دیں اس سے صرف میاں نواز شریف آصف زرداری اور عمران خان کو فائدہ نہیں ہوگا اس سے مرکزی صوبائی اسمبلیاں مضبوط ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کے قائم مقام صدر رحمت اللہ چھلگری نائب صدر عزیز مری و دیگر صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسلے کو حل کرنے کے لیئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے بلوچستان میں آج بھی سیکورٹی کا راج ہے نہتے عوام کو دن دیہاڑے انکی اغواء نماء گرفتاری کی جارہی ہے لاشیں گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے غلام اور آقا کا سلوک بلوچستان کے عوام سے کیا جارہا ہے بلوچستان میں جمہوریت کم جبکہ اسٹیبلشمنٹ کی حکمرانی زیادہ ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیئے مرکزی آرگنائزر کی حیثیت سے پورے بلوچستان کا دورہ جاری رکھا ہوا ہے مراعات یافتہ گروپ سے جان چھڑانے کے لیئے میرے ساتھ پرانے مخلص ورکرز کا ساتھ ہے ہم نے اپنی سیاست فٹ پاتھ سے شروع کی تھی اب اسی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں اب پونم کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیئے ملک کے محکوم قوموں سندھی سرائیکی پنجابی بلوچوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا انکا کہنا تھا کہ گوادر پروجیکٹ میں باہر کے لوگوں کو لاکر قابض کیا جارہا ہے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے بلوچ یک جان ہوکر ان سازشی عناصر کا بھر پور مقابلہ کریگی کراچی میں پہلے سندھیوں کی اکثریت تھی اب مہاجرین قابض ہیں ہم گوادر کو کراچی کی طرح اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے نہیں دیں گے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کا ایک بڑا مسلہ ہے جسکو ایک تنظیم کی سپورٹ حاصل ہے جو نادرہ سے شناختی کارڈ بنانے کے لیئے دباؤ ڈال رہی ہے دیگر بلوچستان کی سیاسی تنظیمیں اسکی مخالفت کررہے ہیں ملک بھر میں افغان مہاجرین کی بھرمار ہے اس حوالے سے حکومتی اقدام اچھا عمل ہے ۔