وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دینے کے دوران انکشاف کیا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے مل رہے ہیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔