|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ سے سرکاری ٹھیکے دار کے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے وائٹ روڈ سے سرکاری ٹھیکیدار ظفر احمد کے بیٹے امیر جان کو سکول سے گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل نمبر MN-0886 سمیت اغواء کر لیا اور نامعلو م مقام کی طرف روانہ ہوگئے ،پولیس نے واقع کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج کر کے مغوی کی رہا ئی کے لئے کاروائی شروع کردی