|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2025

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

فورسز کو اطلاع ملی کہ قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد  موجود ہیں، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔