۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2016

آواران +پنجگور : پنجگور نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان فٹبال چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سلمان ولد عبدالغنی نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق مقتول بس کے ذریعے پنجگور آرہاتھا ،ادھر آواران میں جمعرات کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تاہم فوری طورپر قتل ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔ مزید تحقیقات جاری ہے