|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2016

کوئٹہ : بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہید حمید بلوچ شہید اسلم گچگی شہید خالد کرد شہید مرید بگٹی شہید ماسٹر نذیر بلوچ اور شہید قدیر بلوچ کو قومی آزادی کے جدوجہد میں والہانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے حقیقی معنوں میں بہادری اور ایمانداری سے اپنی قربانیوں اور محنت کے زریعہ بلوچ قومی آزادی کے تاریخی موقف کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا شہید حمید کے پھانسی گھاٹ پر شہادت سے لے کر اب تک بلوچ فرزندہر مصائب کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگاکر قومی جدوجہد کا زیست بن رہے ہیں وہ اپنے لہو سے آزادی کے جدوجہد کو ایندھن دے رہے ہیں ترجمان نے کہاکہ شہداء نے جبری الحاق کو بلوچ قومی مسئلہ کا بنیادی محرک قرار دیتے ہوئے ریاست اور ان کے کاسہ لیس پارٹیوں کے پارلیمانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی مسئلہ مخصوص انتظامی حقوق اور ریاستی مراعات و پیکجز کانہیں شہداء نے اس تاریخی و زمینی حقیقت کو لے کرقومی غلامی کے خاتمہ کو آزادی کا نعم البدل اور حاصل و صول قرار دیا ترجمان نے کہاکہ آزادی کے لئے جاری جدوجہد میں شہداء کا خون اور لاتعداد قربانیاں شامل ہے ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائین گے اگر چہ جدوجہد آزادی مختلف نشیب و فراز سے گزر کر اس مرحلے کو طے کیا ہے جو یقیناًفیصلہ کن ہے جو تسلسل پاچکاہے ایک سلسلہ ٹوٹنے کے بعد دوبارہ اس سے زیادہ بہتر اور منظم سلسلہ کے ساتھ بلوچ فرزند میدان میں آچکے ہیں ۔