کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علا قوں میں نہ صرف لو ڈشیڈنگ جاری ہے بلکہ ہر گھنٹے بعد انکھ مچولی ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش رحمت کالونی(1) ،کاکڑ ٹاؤن اور دیگر علا قوں کی مکینوں نے کیسکو کی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں وزیر اعظم کی اعلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے لو ڈشیڈنگ کی دورانیہ کو کم کیا جائے ورنہ ہم کیسکو آفس کا گھیراؤ کرینگے ۔تفصیلات ے مطابق جب سے کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور رمضان المبارک شروع ہوا تو واپڈا حکام نے عوام کے بجائے گرمی کے ساتھ دیتے ہوئے کوئٹہ کے مختلف علا قوں سرکی روڈ،رحمت کالونی (1)کاکڑ ٹاؤن،جناح ٹاؤن ،اربار ٹاؤن ،سریاب روڈ اور گرد نواح میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں 30سے 40فیصد اضافہ کر دیا جبکہ ہر گھنٹے بعد بجلی چلی جاتی ہے اور پورا دن بجلی کی انکھ مچولی جاری ہوتی ہے جس سے شدید گرمی اور رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش رہی رحمت کالونی (1) کے قبائلی معتبرین سعید آغا ،محمد بخش اور دیگر نے کیسکو کی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبار ک میں شدید گرمی ہونے کی وجہ سے لو ڈ شیڈنگ کی دورانیہ میں کمی کیا جائے اور بجلی کی انکھ مچولی پر نظر ثانی کیا جائے ورنہ ہم کیسکو آفس کا گھیراؤ کرینگے۔