|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2026

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز آل پارٹیز اور گرینڈ الائنس کے مشترکہ احتجاجی ریلیوں پر تشدد، شیلنگ اور نیشنل پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سمیت دیگر سیاسی کارکنوں و ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جمہوری آوازوں کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔

پْرامن مظاہرین پر شیلنگ اور بلاجواز گرفتاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ موجودہ فارم 47 حکومت فسطائی طرزِ حکمرانی پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں، مگر حکومت سنجیدگی سے بات کرنے کے بجائے تشدد اور جبر کا راستہ اختیار کر رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی پْرامن احتجاج کرنے والے تمام کارکنان اور ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔اور ملازمین کے ساتھ بات چیت سے معاملات کو حل کریں.