کوئٹہ : بلوچستان میں گندم کی قلت برقرار ایک کلو آٹا 145روپے کا ہوگیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی نئی فصل آنے تک صوبے کے شہریوں کو 2 ماہ تک مہنگے داموں آٹا خریدنا پڑے گا ،
صوبائی حکومت نے رواں سال2026 کیلئے بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بیس کلوآٹے کا تھیلا 2900 میں فروخت ہو رہا ہے
جبکہ اندورن صوبے اس کی قیمت تین ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے ۔
فلار ملزمالکان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اپنی گندم موجود نہ ہونے ، پنجاب اور سندھ سے گندم لانے پر پابندی کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔
فلار ملزمالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے برسوں میں محکمہ خوراک اپنے پاس اسٹاک گندم فلار ملز کو دیتا تھا جس سے صوبے میں آٹے کی قیمتیں برقرارہتی تھیں ،مگر گذشتہ سال بلوچستان حکومت نے کسانوں سے گندم خریدی ہی نہیں
اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے رواں سال کے دوران بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔