|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2016

کوئٹہ : ائیر پورٹ روڈ کے قریب چشمہ اچوزئی میں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ حملہ آور ہلاک دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق رات گئے ائیر پورٹ روڈ پر گشت پر معمور پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آورقریبی واقعہ علاقہ میں گھس گئے جس پر سیکورٹی فورسز نے مزید نفری طلب کرکے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجہ میں پانچ حملہ آور ہلاک دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ معمول کی گشت پر تھے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی واقعہ کلی میں داخل ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید نفری طلب کرلی اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے ہلاک ملزمان کی لاشوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پولیس اور سیکورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی کو سراتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں سے کوئی نرمی برتی نہیں جائے گی