|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2026

کوئٹہ : بلوچستان میں ٹرین سروس دوسرے روزبھی معطل رہی ، صوبے میں پیر کو بھی ٹرین سروس معطل رہے گی ۔

ریلوے حکام کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اتوار کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل رہی ا س دوران ، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین چلائی نہیں کی گئیں۔حکام کے مطابق آج پیر کو بھی ریلوے سروس معطل رہے گی ۔