|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2026

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں قتل وغارت گری ،طاقت جبر،گولی اورآپریشن سے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے،

عوام کوحقوق دیے جائے عوام کی سنی جائے طاقت جبرگولی اورآپریشن پہلے بھی آزمائے جاچکے ہیں

آئندہ بھی اس طریقے سے نفرت ظلم بڑھنے کیساتھ حالات مزیدخراب ہونے کاخدشہ ہے بلوچستان کے عوام کوحقوق نوجوانوں کوروزگارکیوں نہیں دیے جاتے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرکیوں خرچ نہیں کیے جاتے۔

مذاکرات بات چیت کیوں نہیں کیے جاتے۔جعلی انتخابات وفارم47کے ذریعے کیوں مستردنااہل لوگوں کومسلط کیے گئے۔بدعنوانی غربت وناخواندگی ختم کرنے کیلئے کیوں عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں اجلاس سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کوجمہوری احتجاج کاحق حاصل ہے نہ قانونی تجارت کرسکتے ہیں۔عدل وانصاف ناپید،جمہوریت کافقدان،جمہوری لوگوں کوسائیڈہرکرکے اشاروں پرچلنے والوں کو مسلط کیاگیاہے۔

پریشان عوام،بے روزگارنوجوانوں کوسننے والاکوئی نہیں۔

پڑھے لکھے اہل نوجوان غربت،بے روزگاری اور غم وغصے کاشکارہیں۔بلوچستان کے وسائل،ساحل،معدنیات استعمال کرنے والوکوبلوچستان کے مسائل حل کرنے پربھی سنجیدگی سے غورکرناچاہیے طاقت سے پہلے بھی مسائل بڑھ گیے آئندہ بھی طاقت زورزبردستی آپریشن سے مشکلات مسائل احساس محرومی بڑھے گی۔

طاقتور طبقات مقتدرقوتیں،حکمرانبلوچستان کے عوام کوسینے سے لگائے حقوق روزگاروترقی دیں۔

زور،زبردستی،طاقت کااستعمال،بے عزتی کیوں کی جاتی ہے ترقی امن اورروزگاردینے سے حکمران کیوں بھاگتے وگھبراتے ہیں۔

حقوق،امن نہ دینے ، زورزبردستی،مسلط شدہ مقتدرقوتوں کی بزورطاقت پالیسیوں،حقیقی عوامی قوتوں کونظراندازکرنے کی وجہ سے بلوچستان بارود پر کھڑا ہو گیاہے۔

بلوچستان کے عوام کاکوئی ولی وارث نہیں، بنیادی معاشی حقوق دیے جاتے ہیں نہ روزگار،ترقی،امن مسلط شدہ طاقتور طبقات کے منشورمیں ہیں۔قدرت نے بارڈرز،ساحل،معدنیات دیے ہیں اس کوبھی لوٹے جارہے ہیں۔

سرکاری سطح پرروزگارہیں نہ کارخانے وصنعتیں قائم کی گئی ہیں اوپرسے ایران وافغانستان کے بارڈرزبھی قانونی تجارت کیلئے بند کیے گیے ہیں ان حالات میں بلوچستان کے غربت کے مارے مجبور بے روزگارنوجوان کہاں جائے۔بدقسمتی سے سیکورٹی فورسزامن وسیکورٹی کے بجائے چیک پوسٹوں بارڈروساحل پرکاروبار،بھتہ خوری میں مصروف ہیں جماعت اسلامی امن کے قیام ،حقوق کے حصول، ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔