|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2026

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور کوئٹہ کی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے

تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں ہزاروں سالوں سے بلوچ بلوچستان اور کوئٹہ میں آباد ہیں ہر ذی شعور عوام بخوبی جانتا ہے کہ کوئٹہ کے مالک شاہوانی ، کاسی ، بازئی رہے ہیں بلوچ قبائل کو بزگر قرار دینا افسوسناک ہے اقوام بخوبی جانتے ہیں کہ بلوچ پشتون اپنے اپنے سرزمین پر آباد ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواء￿ میں حالات انتہائی مخدوش ہیںاور بلوچ دہائیوں سے حالات جنگ میں ہے ایسے حالات میں محکوم اقوام کے حوالے سے بیانات کا مقصد نفرتوں کو جنم دینا ہے

وقت نفرتوں کو جنم دینے کا نہیں بلکہ بلوچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے 1896ء￿ میں انگریز سامراج نے کوئٹہ سے متعلق جو معاہدہ کیا وہ خان آف قلات کیا تھا جلبگیر کچلاک پر بلوچ حکمرانوں ٹیکس لیا کرتے تھے

بیان میں کہا گیا کہ محمود خان اچکزئی ہمارے لئے قابل احترام ہیں موجودہ حالات میں نفرت انگیز بیانات کے بجائے بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے –