|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2026

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت میرعلی حسن زہری نے وزیراعلیٰ سے اختلافات اور حلقے میں مداخلت کی بناء پر صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا۔

منگل کی شب پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر زراعت اور صدر مملکت کے فوکل پرسن میرعلی حسن زہری نے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کوارسال کردیاجس کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں محکمہ زراعت سے اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں کیونکہ وہاں میں وقت اور توجہ نہیں دے پارہا تھا

منگل کی شب میرعلی حسن زہری نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکے حلقے اور محکمے میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے صدر مملکت کواس حوالے سے آگاہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ سے آگاہ کردیا ہے تاہم صدر مملکت کا وقار ان چھوٹے مسائل سے بہت بڑا ہے لہذا ہم نے اس معاملے میں مداخلت کرنے کے حوالے سے درخواست نہیں کی۔