نوشکی : نوشکی ضلعی انتظامیہ کے مطابق قومی شاہراہ این 40 (کوئٹہ تا نوشکی) پر تمام اقسام کی گاڑیوں، بشمول ایچ وی (بھاری)، لائٹ اور مسافر گاڑیوں کے لیے فی الحال ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کو سفر کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور آمد و رفت جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات کے اوقات میں قومی شاہراہ این 40 پر ٹریفک کی بندش کا فیصلہ بدستور برقرار رہے گا اور اس دوران گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ ٹریفک سے متعلق کسی بھی نئی ہدایت کی صورت میں عوام اور ٹرانسپورٹرز کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔