|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2026

کوئٹہ:  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طر ح بلوچستان میں بھی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، صوبے میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رہی ،کوئٹہ میں پولیس نے امن وامان میں خلل ڈالنے پر 83 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 8فروری2024 کے عام انتخابات کے دو سال مکمل پر مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہرتال کی گئی ، کوئٹہ پشین،قلعہ سیف اللہ، لورالائی،ژوب، ہرنائی ، سبی ،خضدار، مستونگ، قلات ، سمیت تمام اضلاع میں تمام کاروباری وتجارتی مراکز ، دکانیں، شاہراہیں بند ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔ تاجر برادری کی جانب سے مکمل حمایت کی گئی تھی جس کے باعث صوبے بھر میں بازار بھی ویران رہے ۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024کے نتائج کو نتائج کو دھاندلی سے تبدیل کیا گیا

حقیقی سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ چرایا گیاادھر پولیس نے امن وامان میں خلل ڈالنے پر کوئٹہ میں پی کے میپ ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے 83 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ صوبے دیگر اضلاع میں بھی درجنوں سیاسی کارکن گرفتار کر لئے گئے ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، غیر قانونی ہڑتال اجتماع یا روڑ بند کرنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *