خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دراکھالہ کے قریب مسافر کوچ اور مہران کار کے درمیان تصادم دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خضدار دراکھالہ کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم ہوا
جس کے نتیجے میں مہران کار میں سوار چار افراد .منظور احمد ولد اللہ نور، ساکن کاکڑ کالونی کوئٹہ۔
حبیب اللہ ولد آغا محمد۔بشیر احمد ولد آغا محمد، ساکنان ڈرگ روڈکراچی غلام مصطفی ولد نیک محمد ساکن کوئٹہ موقع پر جاں بحق ہو گئے
واقعہ کا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے
لاشوں کو ریسکیو کرکے ضروری کاروائی کے لئے ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا پولیس واقعہ کے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے واضح رہے جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
Leave a Reply