کوئٹہ : بلوچستان بار کونسل نے وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے دو ممبر ان آدم خان رند ایڈووکیٹ ، محمد اسلم عمرانی ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی کارکنان کی حالیہ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
بار کونسل کا موقف ہے کہ سیاسی سرگرمیاں پر امن احتجاج اور اظہار رائے ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، جسے طاقت کے استعمال یا گرفتاریوں کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔ بار کونسل سمجھتی ہے کہ اختلاف رائے کو دبانا مسائل کا حل نہیں
بلکہ اس سے بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہوتا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔
بلوچستان بار کونسل حکومت وقت اور متعلقہ حکام سے مطالب کرتی ہے کہ گرفتار سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے،
غیر ضروری اور بلا جو از مقدمات واپس لیے جائیں، اور آئندہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو جمہوری روایات اور متانون کی بالادستی کے منافی ہوں۔
Leave a Reply