|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2026

کوئٹہ :  مستونگ جیل سے 31 جنوری کو دہشت گردوں کے حملے کے بعد فرار ہونے والے 6 قیدیوں کو پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو سینٹرل جیل مستونگ سے دہشت گردوں کی جانب سے جیل بریک کے دوران فرار ہونے والے 6 قیدیوں برکت علی، محمد یوسف، ابوبکر صدیق، در محمد، عزیز احمد، شہزاد احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جنہیں پولیس کی جانب سے تفتیش کے بعد جیل حکام کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس باقی فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہی ہے تاکہ انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے جیل میں بند کیا جاسکے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *