|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2026

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرگ مافیا،لینڈمافیا،منشیات اور ٹرالرزمافیاکے لیے دفعہ 144نافذ نہیں ہے بلکہ عوام کے لیے نافذ ہے۔

سیکورٹی فورسز اورحکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہوئے ہیں بلوچستان کے عوام امن کوترس رہے ہیں امن کے قیام کے بجائے پورابلوچستان جام،بندکردیتے ہیں کیاشاہراہیں،ریلوے،انٹرنیٹ ونظام زندگی جام وبندکرنے کانام امن ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب اوروفودسے سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کوحقوق اوربلوچستان کوامن دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسرنہیں سرکاری سطح پردس اسامیوں کیاانہوں ہزاروں لوگ درخواستیں جمع کررہے ہیں رشوت وسفارش اوراقرباء پروری نے اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوس کیاہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے طاقتورطبقات نے ایران وافغانستان کیساتھ سرحدیں قانونی تجارت کیلئے بھی بندکردیے ہیں

اسی سرحدوں پرآج بھی سیکورٹی اداروں وسرحدی آفیسرزکوبھاری رشوت دیکرکوئی بھی چیزلائے و لے جاسکتے ہیں

بلوچستان کے سرحدوں پربھاری رشوت سب سے بڑا قانون بن گیاہے۔ایرانی پیٹرول وخوردنی اشیاء کاقانونی تجارت بندغیرقانونی لیدیکرکیا جاسکتاہے۔بدعنوانی کادوردورہ ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں عدل وانصاف ناپید لاقانونیت بدامنی وبدعنوانی زوروشور سے جاری ہے۔سرکاری دفاترمیں جائزکام بھی قانونی طریقے سے عام آدمی کیلئے ممکن نہیں۔بجلی وگیس لوڈشیڈنگ عام،انٹرنیٹ کاروزروزہفتوں تک بندہونامعمول بن گیاہے۔

دوردرازکے عوام نان شبینہ کے محتاج قلت آب کاشکارہیں بلوچستان میں عام وخاص کیلئے زندگی عذاب بن گئی ہیں۔معیاری تعلیم ہے نہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر ومفت علاج ممکن۔غریب اہل نیک وشریف لوگوں کیلئے ہرطرف اندھیرنگری لاقانونیت بدامنی بے روزگاری وپریشانی ہیں۔جماعت اسلامی اہل بلوچستان کوامن،ترقی،حقوق،روزگار دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے بلوچستان کے سلگتے اجتماعی قومی مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *