|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2026

کوئٹہ ؛  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ غلط پالیسیوں،طاقت کے استعمال،جبری گمشدگیوں، ظلم وجبر،لاقانونیت،بارڈربندش کی وجہ سے بلوچستان لہو لہان ہے شاہراہیں خوف کی علامت بن چکی ہیں، سفر عذاب بن گیا ہے

اور عوام عدم تحفظ کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔اس دھرتی پر آج محفوظ صرف وہی ہے جو بلند دیواروں کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں جبکہ عام آدمی ہر لمحہ خطرے کے سائے میں سانس لے رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ علی مددجیسے لوگوں سے امن قائم ہوسکتا ہے نہ عوام کے مسائل ومشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

علی مددجتک کووزیر اعظم بھی بنادیں توبھی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے نہ کوئی فرق پڑسکتاہے۔بلوچستان کے نوجوان بے روزگار،معیاری تعلیم کے مواقع میسر ہیں نہ علاج وکھیل کی سہولیات میسرہیں۔

بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے سنجیدہ مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے سیاسی مسئلے کوطاقت وفوجی آپریشن سے حل کرنادانشمندی نہیں۔بلوچستان میں ہرطرف خوف دہشت اورپریشانی ہے امن وامان کابہت بڑامسئلہ ہے سفرممکن ہے نہ تجارت ودیگرمعاشی معاشرتی سرگرمیاں ممکن ہیں۔شاہراہوں پردن کوبھی سفرممکن نہیں۔ریڈزون تک محفوظ نہیں عام عوام تاجرمسافرسمیت کوئی محفوظ نہیں البتہ وہ طبقے شاید محفوظ ہیں جنہوں نے دیواری بڑی کی یاتین تین دیواریں تعمیرکی۔

عوام کی حفاظت،امن کاقیام فوری ویقینی بنانے کی ضرورت ہے عوام کو تحفظ دینا،بازاروشہریوں،تاجروں کی حفاظت امن کاقیام یقینی بناناسیکورٹی فورسزوحکمرانوں کافرض ہے جماعت اسلامی امن کے قیام،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے ہرفورم پرجدوجہدجاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *