|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2026

کوئٹہ: نواب سیف اللہ مگسی بیڈمنٹن کلب ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے چیئرمین سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار ودیگر اراکین کلب نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور مشیر برائے سپورٹس و ثقافت مینا مجید بلوچ سے درخواست کی ہے کہ مزکورہ ہال کے سامنے باسکٹ بال کے ہال اور وی وی آئی پیز کے کیلئے پارکنگ کی تعمیر اور سڑک پر تجاوزات قائم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان تعمیرات کو ایوب اسٹیڈیم کے احاطے میں بہت سے خالی جگہ موجود وہاں پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی خوبصورتی اور اہمیت ختم نہ ہو بصورت دیگر ہم عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے اس ہال کے تعمیر اور تجاوزات سے مذکورہ بیڈمنٹن ہال کا فرنٹ چھپ جاتا ہے اور مجموعی طور پر ایوب اسٹیڈیم میں اس طرح کی بغیر منصوبہ بندی تعمیر ہونے والی عمارت سے خوبصورتی متاثر ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ کسی بھی سرکاری جگہ پر تعمیرات کیلئے جو منصوبہ بندی کی جاتی ہے اس میں سائٹ پلان تیار ہوتا ہے اور تمام پہلوں کا جائزہ لیکر اس کی باضابطہ طور پر محکمہ منصوبہ بندی وتعمیرات سے منظوری لی جاتی ہے لیکن یہاں پر تعمیرات کیلئے منصوبہ بندی کے بغیر کاغذوںمیں جگہ نہ ہونے باوجود تعمیرات کی جارہی ہے اور محکمہ سے پوچھنے اور متعلقہ باز پرس کرنے والا کوئی نہیں جس سے حکومت کی گڈگورنس اور چیک اینڈ بیلنس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں محکمہ لوگ ہر اقدام میں اپنے آپ کو قانون اور قواعد ضوابط سے خود کو بالا تر سمجھتے ہیں

صوبے کے موجودہ حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ قومی سطح پر کی کھیلوں کا اگر انعقاد کیا جائے اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر کھیلوں کے میدان کی جانب راغب کیا جائے تو نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرح مائل کرنے کرنے میں مدد مل سکتی ہے بین الصوبائی اور ملکی سطح پر کھلاڑیوں میںہم آہنگی بڑھانے اور بلوچستان کا امیج ملک بھر کی طرح کی دنیا کے سامنے طور پر پیش کرنے میں مدد ملے گی بلوچستان کا ایوب اسٹیڈیم واحد اسٹیڈیم ہے جہاں پر تمام کھیلوں کے انعقاد کیلئے متعلقہ گیمز کیلئے گراؤنڈز موجود ہیں جس میں پی ایس ایل سمیت ہاکی فٹبال بیڈمنٹن باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے گراؤنڈ موجود ہیں

حتیٰ کہ اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے باسکٹ بال کے دو بڑے کورٹ موجود ہیں اس کے باوجود محکمہ سپورٹس ایک نیا باسکٹ بال کورٹ اور ہال کی تعمیر سمیت وی وی آئی پیز کیلئے پارکنگ تعمیر کرکے صوبے کے مسائل کو بغیر کسی منصوبہ بندی کے ضائع کرنے پر بضد ہے جس سے مذکورہ عمارت کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے اور قومی کھیلوں کے انعقاد کے موقع پر اگر وزیراعظم پاکستان یا دیگر وی وی آئی پیز شرکت کرتے ہیں تو ان کی سیکورٹی کیلئے بھی مشکلات پیدا ہونگی اور تمام کھیل کے امور بھی متاثر ہونگے انہوںنے کہا کہ ہم اس غیر قانونی تعمیرات کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے اس لئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلووچستان شکیل قادر خان اور صوبائی مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید اوردیگر اعلی حکام کا نوٹس لیکر مذکورہ تعمیراتی منصوبے کو کسی دوسرے خالی مقام پر منتقل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *