|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2026

امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبر جیرالڈ آر فورڈ کو دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز کہا جاتا ہے، ٹرمپ نے دوسرا بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایک بحری بیڑہ ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں پہنچ چکا ہے۔

گذشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا کہا تھا اور ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 12 روز کی ڈیڈلائن دی

برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔

ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

 

تھی، جس کے بعد پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *