دہلی : بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کو بھارتی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکہ کے سابق وزیرِ دفاع کے مشیر ڈگلس میک گریگر نے دائیں بازو کے امریکی ٹی وی چینل ون امریکا نیوز نیٹ ورک (OAN) پر دعویٰ کیا تھا کہ جاری تنازع کے دوران امریکی بحری جہاز ممکنہ طور پر بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہے ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ “امریکہ میں قائم چینل OAN پر کیے جانے والے یہ دعوے کہ امریکی بحریہ بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہی ہے، جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ ہم ایسی من گھڑت اور بے بنیاد باتوں سے محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہیں۔”
بھارت کی جانب سے یہ سخت ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب سری لنکا کے قریب ایک ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے کے بعد عالمی سطح پر سوالات اور تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ جہاز بھارت کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں سے واپس جا رہا تھا۔
Leave a Reply