ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کا ہدف قطر نہیں بلکہ امریکی اڈے اور مفادات تھے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ایران سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ قطر کسی بھی جارحیت کا مقابلہ اپنے ’حقِ دفاع‘ کے تحت کرے گا، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قطر ہمیشہ نیک نیتی کے ساتھ مکالمے اور سفارت کاری کا حامی رہا ہے۔
Leave a Reply