لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے علاقہ خالی کرنے کے حوالے سے ایک اتباہ جاری کیا گیا ہے۔
ایک تازہ بیان میں اسرائیلی دفاعی افواج کے عربی ترجمان اوِخای ادراعی نے بیروت کے جنوبی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی جانیں بچائیں اور فوراً اپنے گھروں سے نکل جائیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’داحیہ کے علاقے میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیاں ’اسرائیلی دفاعی افواج کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔‘
فوجی ترجمان نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا نقشہ بھی شیئر کیا اور خبردار کیا ’ان ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس علاقے میں رہنے سے آپ کی اور آپ کے خاندان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘
Leave a Reply