|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2026

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سے متعلق بھی جعلی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ غیر مصدقہ خبریں نشر کی جا رہی ہیں، جن سے عوام میں بے چینی پیدا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں رازداری اور صوابدید انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ قیاس آرائیوں سے بچیں اور مستند معلومات کے لیے سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔