|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2026

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے  اسلام آباد میں نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار  اور  سعودی عرب، مصر  اور  ترکیے کے  وزرائے  خارجہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیےکے  وزیر خارجہ حاقان فیدان  اور  مصر کے  وزیر خارجہ  ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک تھے۔

چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے میں کشیدگی کی صورت حال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری سے معاملات حل کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اہم بیٹھک سے پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔

ایران کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی سخت مذمت کی، جنگ روکنے کی کوششوں کے لیے چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بھی بات کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *