ایران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قتل اور جرائم ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتے، اور امریکا و اسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران کے شہری مقامات، پل، بجلی کے پلانٹ اور اسکول پر حملے کر رہا ہے، جو انسانیت کے خلاف ہیں، اور ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی وارننگز دے رہا ہے۔ ایرانی افواج دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گی، جبکہ انٹیلی جنس چیف میجر جنرل مجید خادمی بہادر اور نڈر افسر تھے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا، جس میں ایک پائلٹ کو واپس لانے کے لیے 200 فوجیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج ایران کے اندر گئی اور پائلٹ کو بحفاظت واپس لایا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگی طیاروں اور دیگر جہازوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، اور ایرانی مقامات پر 10 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن میں کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا، اور ایران میں گرفتار پائلٹ کو واپس لانے کے لیے ریت پر پھنسے دو کارگو طیاروں کو بھی بحفاظت اڑایا گیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا، “ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے، شاید وہ کل رات ہے۔” انہوں نے امریکی فوج کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور اس آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کو سراہا۔
Leave a Reply