|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کو سراہا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ خوارجی رنگ لیڈر اور خودکش حملہ آور کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کی آئینہ دار ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان اپنی تمام توانائیاں خطے اور عالمی امن کے حصول میں صرف کر رہا ہے اس وقت ہمارے دشمن دہشتگردی کے ذریعے ہماری ان کوششوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ان امن دشمن اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔  بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *