|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

امریکی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف نے پینٹاگون میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران جنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ پیگستھ نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں ہمارا مقصد واضح ہے اور ہماری حکمت عملی مکمل طور پر درست سمت میں جارہی ہے۔ ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔

انھوں نے الزام عائد کہا کہ امریکا کے ایران میں کیے گئے اقدامات کو دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مزید دباؤ جاری رکھیں گے۔ ایران وہ ملک ہے جس نے اپنے ہی ملک میں 45 ہزار مظاہرین کی جان لی ہے۔

وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر امریکا کا کنٹرول ہے اور وہاں سے بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکی صدر چاہیں گے بلکہ مزید ناکہ بندی کے لیے ایک اور امریکی بحری بیڑہ پہنچنے والا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے ہر جہاز کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں کی جا رہی ہے۔ ایران کے پاس اب کوئی بہتر معاہدہ کرنے کا موقع موجود نہیں ہے۔

امریکی وزیر دفاع و جنگ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہیں  کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے افواج تیار ہیں۔

پریس کانفرنس میں امریکی چیف آف اسٹاف نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی، جس میں انھوں نے کہا کہ ایران نے 5 بحری جہازوں پر حملہ کیا جن میں سے 2 پر قبضہ کرلیا ہے۔

جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ مریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر ایران سے منسلک 2 بحری جہازوں کو پکڑا ہے اور دونوں بحری جہازوں کا عملہ امریکا کی تحویل میں محفوظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *