|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی :  جعفرآباد میں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئی دو بچیاں ڈوب گئیں ایک کی لاش نکال لی گئی دوسری کی تلاش جاری واقعے سے اہل علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی

پولیس کے مطابق جعفرآباد سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار قادری ہوٹل بھنگر کالونی میں دو بچیاں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں مقامی افراد اور رضاکاروں کی انتھک کوششوں سے ایک بچی کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور اسکی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹمیں بھی پہنچ کر بچی کی تلاش شروع کردی ہے

دو بچیوں کے ڈوبنے کے واقعے سے اہل علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *