ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ عشائیے میں فائرنگ کے واقعے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام میں کہا کہ ’فائرنگ کے اس واقعے پر گہرا دُکھ ہوا ہے اور میری دعائیں اور نیک خواہشات صدر ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔‘
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’وہ صدر، خاتون اول اور نائب صدر کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ تشدد کا راستہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر ’تسلی‘ محسوس کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اوّل سمیت حاضرین محفوظ ہیں۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس پریشان کن واقعہ سے ہل گئے ہیں۔‘
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ اںھیں یہ سن کر خوشی ہوئی کہ جائے وقوعہ پر موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کو سراہتے ہیں۔
Leave a Reply