|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ:  پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پاور شیئر نگ معاہدہ موجود ہے جس پر عملدآمد ہوگا، مسلم لیگ(ن) سے وزیراعلیٰ کون ہوگا اس کا فیصلہ پارٹی کریگی ۔

یہ بات انہوں نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ بلوچستان میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے ہماری جماعت کے قائدین نے پہلے بھی بتایا تھا اور حال ہی میں ہم لاہور گئے تھے جہاں ہمیں حکومتی معاہدے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے پر عملدآمد ہوگا ۔

اس حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر عمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کریگی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *