|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں جہاں لوگ نام کیلئے کام کررہے ہیں وہیں ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاؤنڈیشن عوام کی خدمت کیلئے کام کررہی ہے،

ہسپتال کی سروسز پر خرچ انسانیت کی خدمت ہے، ملک کے 6 فیصد بجٹ سے صحت کے مسائل حل نہیں ہوں گے، ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاؤنڈیشن جیسے ادارے طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاؤنڈیشن ہسپتال میں پیڈز آئی سی یو کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فاؤنڈیشن ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر حق داد ترین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زرک خان کاکڑ، انجینئر الیاس، انجینئر غلام عثمان بابئی، عبد الاحد آغا، حاجی فرید پانیزئی، ب

لوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حق داد ترین نے ہسپتال کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ جب کسی گھر میں کوئی فرد ہسپتال میں داخل ہوتا ہے تو سارا گھر ایک قرب سے گزرتا ہے بلوچستان میں اسی طرح اگر کسی کو مشکل ہوں تو مجھے بھی گھر کے فرد کی طرح محسوس ہوتا ہے، ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فانڈیشن ہسپتال انسانیت کی خدمت کررہی ہے، جب ہمارے بچے صحت مند ہوں گے تو ہمارے ملک کا مستقبل محفوظ رہے گا، آج کے دور میں جہاں لوگ نام کیلئے کام کررہے ہیں وہی ڈاکٹر کلیم اللہ ہیلتھ فانڈیشن عوام کی خدمت کیلئے کام کررہی ہے، ہسپتال کی سروسز پر خرچ انسانیت کی خدمت ہے، ملک کے 6 فیصد بجٹ سے صحت کے مسائل حل نہیں ہوں گے،

یہ فاؤنڈیشن نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے، انہوں نے کہا کہ میں صرف اس پروگرام کے افتتاح تک محدود نہیں ہونا چاہتا بلکہ یہ میرا پہلا قدم ہوگا یہ صحت کیلئے جدوجہد کا آغاز ہے، سریاب میرا حلقہ ہے وہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئے بھی وسائل فراہم کریں گے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ہسپتال کو شفا کا ذریعہ بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *