|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2016

تربت : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچ کا سب سے بڑادشمن جہالت ‘انتہاپسندی اورغربت ہے بلوچ عوام کو اپنے سیاسی وقومی مفادات کے حصول کیلئے مضبوط سیاسی وقومی پارٹی اور علم ضروری ہے ہماری اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے ساحل وسائل اوربلوچ قومی مفادات کیلئے منظم انداز میں جدوجہد کو آگے بڑھارہے ہیں اپنے دورحکومت میں بلوچستان کو امن دیا مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بند کردیا ‘ بلوچستان کے عوام کے سیاسی وقومی مفادات کومقدم رکھا اوربلوچستان کاکیس بہتراندازمیں وفاق کے سامنے رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل کلاتک کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ترجمان نیشنل پارٹی جان محمدبلیدی ‘ ضلع کونسل کیچ کے چےئرمین حاجی فداحسین دشتی ‘ منصوربلوچ ‘ حمید انجینئر ‘ زبیر احمد اور اسلم حمل نے بھی خطاب کیا ‘ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچ وبلوچستان کو درپیش چیلنجوں کے مقابلہ کیلئے ایک مضبوط سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی اکابرین نے بلوچستان وبلوچ قومی مفادات کیلئے سازشوں کامقابلہ کیا زندگی کابیشتر حصہ زندانوں میں گزارا تب جاکر ہمیں آج بلوچستان ملاہے ‘ ہمیں اس بلوچستان کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگا اوربلوچ وبلوچستان کے مستقبل کومحفوظ بنانا ہوگا‘نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمدبلیدی نے کہاکہ ہم ایک حصولی سیاست کررہے ہیں ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے بلوچستان کے قدرتی وسائل پر اپنی حق ملکیت اور ساحل بلوچستان کومحفوظ دیکھنا چاہتے ہیں اصولوں کی بنیادپر سیاست کررہے ہیں بلوچستان میں لگائی ہوئی برادرکشی کی آگ پر قابو کرنا چاہتے ہیں اس آگ نے ہمارے محبوب قومی رہنما ہم سے چھین لئے ‘ ہم دوسروں کے مفادات کی جنگ بلوچستان میں لڑرہے ہیں اور اب برادرکشی پراتر آئے ہیں ‘شہید مولابخش دشتی‘ شہید ‘ شہید یاسین بلوچ ‘ شہید فدااحمد نے بلوچستان کے عوام کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہمیں اپنے محبوب قائدین کے نقش قدم پر چل کر بلوچستان میں قومی جمہوری سیاسی عمل کو آگے بڑھانا ہوگا ساحل وسائل پربھی حق ملکیت کیلئے سیاسی وجمہوری اندازمیں اپنی جدوجہد منظم اندازمیں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ‘ نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے کہاکہ28جولائی کو عظیم الشان جلسہ عام کاانعقاد قومی جدوجہد وتحریک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے پارٹی کارکنان جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور عوامی قوت کامظاہرہ کریں۔