تربت : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی چےئرمین سنیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ مفتی احتشام الحق آسیا آبادی کا دن دیہاڑے قتل قیام امن پر سوالیہ نشان ہے مایہ نازعلمی شخصیات کاقتل نہایت افسوس ناک ہے یہ باتیں انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا خلیل احمدبلیدی سے ٹیلی فونک گفتگوکے دوران کہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طورپر اس بہیمانہ واقعہ کانوٹس لیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لائیں انہوں نے علماء کرام اور علاقہ کے لوگوں سے پرامن رہ کر احتجاج نوٹ کرانے کی اپیل کی انہوں نے علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت امن وامان کے قیام کیلئے سنجیدہ کوشش کرے اورعلاقہ کے معروف علماء کرام کو سیکورٹی فراہم کرے انہوں نے مفتی صاحب شہید اور ان کے صاحبزادے کی شہادت پر ان کے پسماندگان اور علماء کرام سے تعزیت کی اور صبرکی تلقین کی ۔