اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانا بند کرے ۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی رہنما مل کر بیٹھیں اور سوچیں کے خطے کے سب سے پرانے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے، ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے نہیں ایک دوسرے کو دکھانے کے لیے ہوتے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کوئی مذاق نہیں، انہیں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔