|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2016

کوئٹہ : ایف سی اور حساس اداروں کی تربت اور پنجگور میں کارروائی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے درچکو میں شرپسندوں کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے زیر استعمال دو کیمپ مسمار کردیئے جبکہ پنجگو رکے علاقے مچھ بور آباد میں کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگرفتار افراد سے 6عدد ایس ایم جی ، اور سینکڑوں راونڈ برآمد کرلئے گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔